کچھ مذہبی جماعتیں اور سیاسی لیڈر اپنے مفاد کی خاطر قوم میں نفرت پھیلا کر لوگوں کا اندھا کر رہے ہیں ،سو دن میں ملک کو جنت بنانے کا دعوی کرنے والے ملک کو تباہ کر دیں گے ،مسلم لیگ ن کے خلاف منظم شازش ہو رہی ہے، خان صاحب ہمیں سڑکیں بنانے کا طعنہ دیتے ہیں ، کسی اناڑی کو موٹر سائیکل کی چابی نہیں دی جا سکتی تو حکومت کیسے چلائے گا،مسلم لیگ(ن) دوبارہ حکومت بنائے گی ، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نارووال میں یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب

جمعرات 28 جون 2018 20:01

کچھ مذہبی جماعتیں اور سیاسی لیڈر اپنے مفاد کی خاطر قوم میں نفرت پھیلا ..
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ مذہبی جماعتیں اور سیاسی لیڈر اپنے مفاد کی خاطر قوم میں نفرت پھیلا کر لوگوں کا اندھا کر رہے ہیں ،سو دن میں ملک کو جنت بنانے کا دعوی کرنے والے ملک کو تباہ کر دیں گے، مسلم لیگ ن کے خلاف منظم شازش ہو رہی ہے خان صاحب ہمیں سڑکیں بنانے کا طعنہ دیتے ہیں ، سڑک ترقی کا پہلا زینہ ہے سو دن میں ملک کو جنت بنانے والے ملک کو تباہ کر دئینگے کسی اناڑی کو موٹر سائیکل کی چابی نہیں دی جا سکتی تو حکومت کیسے چلائے گا ،ہماری ترجیح پاکستان میں امن قائم کرنا تھی،مسلم لیگ(ن) عام انتخابات میں فتح حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی ۔

وہ جمعرات کو نارووال میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اتنی خوشی روڈز انفراسٹکچر بنانے میں نہیں ہوئی جتنی خوشی مجھے نارووال میں 3 یونیوسٹیوں کے قیام سے ہوئی۔ تعلیمی منصوبوں کے تسلسل کے لیے ن لیگ کی حکومت ناگزیر ہے آج پاکستان میں امن کے سائے ہیں اس کا سہرا بھی نارووال کو جاتا ہے کیونکہ آپ کے ایم این اے کو سی پیک کی ذمہ داری دی گئی ایک کاغذکے ٹکڑے سے سی پیک کو عملی شکل دی انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس میرا اثاثہ ہیں سٹوڈنٹس میرے ساتھ ہیں الیکشن میں ہم ہی جیتیں گے حکومت کے عدم تسلسل سے ترقیاتی منصوبے رک جاتے ہیں ملکی تعمیروترقی میں یوتھ کا اہم کردار ہے وہ وقت دور نہیں جب نارووال میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس پڑھنے آئیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سالوں میں دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔دہشت گردی کی کمر توڑ دی جس سے آج پاکستان میں امن کے سائے ہیں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ چند مذہبی جماعتیں اور سیاسی لیڈر اپنے مفاد کی خاطر قوم میں نفرت پھیلا کر لوگوں کا اندھا کر رہے ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نے میری جان بچائی۔ جو بھی کلمہ گو ہے وہ ناموس رسالت اور ختم نبوت کا صلی اللہ علیہ وسلم کا چوکی دار ہے جس نے مجھ پر گولی چلائی وہ کوئی ہندستان سے را کا ایجنٹ نہیں تھا وہ نارووال کا ہی رہائشی ہے لیکن اس کو یہ تاثر دیا گیا کہ تم اس کو گولی مار کر ختم نبوت کی خدمت کرو گے۔

احسن اقبال نے کہا پاکستان میں دس ڈالر نہیں لگاتا تھا آج اربوں ڈالر پاکستان میں لگے چین آج نارووال کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔ آج طلبا کو علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبا کا کر دار ادا کرنا ہو گا ملک بھر میں امن قائم ہوا دہشت گردی ختم ہوئی مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں یونیورسٹیاں قائم کر دی ،انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) دوبارہ حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن کے خلاف منظم شازش ہو رہی ہے خان صاحب ہمیں سڑکیں بنانے کا طعنہ دیتے ہیں ہماری ترجیح پاکستان میں امن قائم کرنا تھی سڑک ترقی کا پہلا زینہ ہے سو دن میں ملک کو جنت بنانے والے ملک کو تباہ کر دئینگے کسی اناڑی کو موٹر سائیکل کی چابی نہیں دی جا سکتی تو حکومت کیسے چلائے گا۔