Live Updates

عامر لیاقت کا حلقہ پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکلنے لگا

حلقہ کے ووٹر مشتعل ،پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلانا بڑا چیلنج بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 28 جون 2018 19:31

عامر لیاقت کا حلقہ پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکلنے لگا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جون2018ء) :عامر لیاقت کا حلقہ پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ حلقہ کے ووٹر مشتعل ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلانا بڑا چیلنج بن گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہی میں سے ایک سابق وزیر اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت بھی تھے۔کراچی میں ٹکٹوں کے معاملے میں عامر لیاقت کو نظر انداز کیا گیا تھا اور انہیں پارٹی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس پر عامر لیاقت پارٹی سے خاصے نالاں تھے اور انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا عندیہ بھی دے دیا تھا ۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عامر لیاقت سے رابطہ کیا اور انہیں تمام معاملات کو احسن طریقے سے حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروا دی اور ان سے کہا گیا کہ وہ جلدی میں کوئی قدم نہ اٹھا ئیں۔جس کے بعد فیصل ووڈا نے ایک نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ عامر لیاقت کو ٹکٹ دیا جائے گا اور انکا ٹکٹ پارٹی قیادت کے پاس پڑا ہوا ہے تاہم اس حوالےسے کچھ معاملات ابھی حل طلب ہیں جن کے حل ہوتے ہی عامر لیاقت کو ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں عامر لیاقت کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔انہیں این اے 245 سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ عامر لیاقت کا حلقہ پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ حلقہ کے ووٹر مشتعل ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلانا بڑا چیلنج بن گیا۔عامر لیاقت کے حالیہ بیانات اور اقدامات کے باعث ان کے لیے مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات