مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز کی تارہ ترین تصویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جون 2018 19:50

مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز کی تارہ ترین تصویر جاری ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون2018ء) مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز کی تارہ ترین تصویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے نے ہسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز کی تارہ ترین تصویر جاری نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ سے اپنی نجی اسپیس کو قائم رکھا ہے۔ وہ جب نواز شریف کی گرفتاری کیخلاف جدوجہد کر رہی تھیں، تب بھی میڈیا پر وہ بہت کم نظر آتی تھیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو اپنی نجی زندگی پبلک کرنا زیادہ پسند نہیں ہے۔ ایسے میں اب جب وہ ہسپتال میں ونٹی لیٹر پر موجود ہیں، تو کیسے ان کی تصویر لے کر میڈیا پر جاری کی جائیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز مزید کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے بہت پراپیگنڈا سننے کو ملتا ہے، کبھی کبھی دل کرتا ہے اس پراپیگنڈا کا جواب بھی دیا جائے، تاہم پھر وہ خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان واپس جانے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کی صورت میں وہ پاکستان واپس جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گی۔ اس دوران نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت میں حاضری سے مزید استثنی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی۔