بھارتی بچے کی پراسرار سیٹی کی آواز جیسی کھانسی کی وجہ نگلی ہوئی سیٹی نکلی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 اگست 2018 23:41

بھارتی بچے کی پراسرار سیٹی کی آواز جیسی کھانسی کی وجہ نگلی ہوئی  سیٹی ..
بھارت میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں 4 سالہ بچے کی  سیٹی کی آواز جیسی کھانسی کے بارے میں بتایا ہے۔
نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن  میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹر سریش سی شرما نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے   کان، ناک اور گلے کے آؤٹ پیشنٹ  کلینک لائے تھے۔ یہ لڑکا پچھلے کچھ دنوں سے کٹیلی  سیٹی جیسی آواز میں کھانس رہا تھا۔

بچے کو ماضی میں کھانسی  یا وبائی امراض کی ایسی کوئی شکایت بھی نہیں ہوئی تھی۔
بچے کے والدین نے بتایا کہ اس کھانسی سے پہلے بچہ ایک سیٹی سے کھیل رہا تھا تاہم سینے کے ایکسرے سے پتا چلا کہ بچے کے جسم میں کوئی بیرونی چیز نہیں لیکن سانس کی نالیوں کے ریڈیو گراف سے پتا چلا کہ برونکس (ہوا کی نالی)   میں کوئی بیرونی چیز موجود ہے جو سانس لینے میں دشواری پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تو  معلوم ہوا کہ بچے کی سانس کی بائیں نالی میں  وہی سیٹی پھنسی ہوئی ہے، جس کا ذکر اس کے والدین نے کیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بڑی احتیاط سے اس سیٹی کو نکال دیا، جس کے بعد بچے کی سانس کا مسئلہ حل ہوگیا۔
سانس کی نالیوں میں بیرونی اشیاء کا پھنس جانا عام بات ہے لیکن اس کیس میں  خاص بات یہ تھی کہ  کھانسی کے دوران سیٹی کی  آواز  نالی میں پھنسی  سیٹی سے ہی پیدا ہو رہی تھی۔  اس کیس کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں  شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کے والدین بھی اس حوالے سے احتیاط کریں اور ڈاکٹر بھی  اس طرح  کے مسائل میں اس وجہ کو سامنے رکھیں۔

متعلقہ عنوان :