Live Updates

اسپیکر کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے والے لیگی اراکین کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسپیکر کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے والے لیگی اراکین کا پرویز الہیٰ سے ذاتی تعلق ہے،فواد چوہدری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 20:23

اسپیکر کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے والے لیگی اراکین کا بھانڈا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اگست 2018ء) :اسپیکر کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے والے لیگی اراکین کا بھانڈا پھوٹ گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے والے لیگی اراکین کا پرویز الہیٰ سے ذاتی تعلق ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کے اسپیکر منتخب ہونے اور ن لیگ کے 15کے قریب ارکان کے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ن لیگی ارکان کمیٹی روم میں سر جوڑ کربیٹھ گئے وہاں بیٹھے ہوئے ارکان ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے بھی دیکھتے رہے۔عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی تھی۔ اگرہمیں پتا ہوتا توپہلے سے نہ گن لیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند دن کی بات ہے صبر آجاتا ہے۔ ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی بھی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے ہیں۔200 بندوں کے ساتھ ہاؤس چلا کردکھا دیں۔یہ بھی خبر آرہی تھی کہ مسلم لیگ ن ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے۔ن لیگ کا موقف تھا کہ اسپیکر کے انتخاب میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کروائی جائیں تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف نے بھی چوہدری پرویز الہیٰ سے درخواست کی کہ اسپیکر کے لیے جتنے ووٹ انکو ملے ہیں اتنے ہی ووٹ تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ کو بھی دلا دیں۔اس موقع پر یہ بات بڑے زور و شور سے بات ہو رہی ہے کہ کونسے لیگی اراکین نے پرویز الہٰی کو ووٹ دیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب میں جن اراکین نے پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا انکا چوہدری پرویز الہیٰ سے ذاتی تعلق تھا ،کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات