حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا

وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے لے کر 24 اگست تک عید کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اگست 2018 20:33

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا، وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے لے کر 24 اگست تک عید کی تعطیلات دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق گزشتہ روز نیا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کم کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 4 کی بجائے تین کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے 23 اگست تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ تاہم اب جمعرات کے روز وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے لے کر 24 اگست تک عید کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غیر سرکاری طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے ملازمین کل بروز ہفتہ سے آئندہ اتوار تک پورے ہفتہ چھٹیاں کریں گے۔ شہر اسلام آباد سے پردسیوں کا انخلا بھی آج بروز جمعہ سے شروع ہو جائے گا، بیشتر پردیسی عیدالضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :