4 نہیں صرف 3 چھٹیاں ہوں گی

وزارت داخلہ نے 4 چھٹیوں کے حوالے سے وائرل ہونے والے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 20:41

4 نہیں صرف 3 چھٹیاں ہوں گی
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) :4 نہیں صرف 3 چھٹیاں ہوں گی وزارت داخلہ نے 4 چھٹیوں کے حوالے سے وائرل ہونے والے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ذولحجہ کا چاند 12اگست کو پاکستان میں نظر آیا تھا جس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔مرزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 12 اگست کو ذولحجہ کا چاند نظر آنے پر پاکستان بھر میں 22 اگست کو عید منائی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز عید الاضحیٰ کی چھُٹیوں کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق وفاقی و سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے 23 اگست تک چھُٹیاں ہوں گی۔ان میں سے ایک چھٹی حج کی جبکہ 2 چھٹیاں عید کے موقع پر دی گئی ہیں۔عید کے موقع پر بہت سے پردیسی ایسے بھی ہوتے ہیں جو عید کے موقع پر اپنے گھروں سے دور ہوتے ہٰیں اور عید اور تہوار پر ہی گھر جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس لئیے ان کی چاہت ہوتی ہے کہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزار سکیں۔عید کے موقع پر محض دو چھٹیاں ملنے پر عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس بات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی صرف دو چھٹیاں ہونے پر ایک نوجوان لڑکی حکومت پر ہی برس پڑی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو پیغام میں مذکورہ لڑکی نے عید الاضحیٰ پر دوچھُٹیاں دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ویڈیو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عید الاضحٰی پر دو چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مجھے آج تک یہی بات سمجھ نہیں آئی کہ ہماری حکومت کس لحاظ سے ہمیں عید پر چھٹیاں دیتی ہے۔اس کے بعد کچھ دیر پہلے یہ خبر بھی آئی کہ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا، وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے لے کر 24 اگست تک عید کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اب وفاقی وزارت داخلہ نے اس نوٹیفیکیشن کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ عید پر 21 اگست سے 23 اگست تک ہی چھٹیاں ہوں گی ،4 چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔عید کی چھٹیوں صرف 21 سے23 اگست تک ہوں گی۔اس خبر کے بعد مایوسی پھیل گئی ہے۔