Live Updates

کراچی کے ضعیف شخص نے حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کردی

ضعف عمری کے باوجود بوڑھے شخص نے زمین پر گری جھنڈیاں اٹھا کر دوسروں کے لیے سبق چھوڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 21:23

کراچی کے ضعیف شخص نے حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کردی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اگست 2018ء) :کراچی کے ضعیف شخص نے حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کردی۔ ضعف عمری کے باوجود بوڑھے شخص نے زمین پر گری جھنڈیاں اٹھا کر دوسروں کے لیے سبق چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔اس موقع پر سرکاری سطح سے لے کر نجی سطح تک پاکستانیوں نے وطن سے محبت کے اظہار کے طور پر مختلف تقریبات منعقد کیں اور جشن منایا۔

اس موقع پر ایک کام جو ہر سال ہم یوم آزادی کے موقع پر کرتے ہیں لیکن اس کے بعد اس کے حوالے سے ہی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وہ کام ہے 14 اگست پر اپنے گھروں اور گلی محلوں کو جھنڈیوں سے مزین کرتے ہیں۔یوم آزادی تک تو انہی جھنڈیوں کو لے کر ہمارا جذبہ دیدنی ہوتا ہے تاہم یوم آزادی گزرتے ہی ہم ان جھنڈیوں کے حوالے سے بے پروا ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان جھڈیوں کو اتارا نہیں جاتا اور وہ خود ہی چند دن بعد مختلف وجوہات کی بنیاد پر گر جاتی ہیں اور زمین پر آجاتی ہیں۔جس کے بعد ان کی توہین بھی ہوتی ہے۔ایسا ہی اس چودہ اگست کے بعد بھی ہوا۔تاہم کراچی کے ضعیف شخص نے حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کردی۔ ضعف عمری کے باوجود بوڑھے شخص نے زمین پر گری جھنڈیاں اٹھا کر دوسروں کے لیے سبق چھوڑ دیا۔

اس کی ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت  نے اپنے سوشل میڈیا اکونٹ پر پوسٹ بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ضعیف شخص کو زمین پر گری جھنڈیاں اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی اس بوڑھے شخص کو اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کررہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات