آصف زرداری نے شہباز شریف کی نامزدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے کرارا جواب دے ڈالا

پیپلزپارٹی کو شہباز شریف کسی صورت بھی قبول نہیں ہیں، آصف زرداری کا ن لیگ کے رابطے پر موقف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 21:41

آصف زرداری نے شہباز شریف کی نامزدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے کرارا جواب ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) :آصف زرداری نے شہباز شریف کی نامزدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے کرارا جواب دے ڈالا۔ آصف زرداری کا ن لیگ کے رابطے پر موقف تھا کہ پیپلزپارٹی کو شہباز شریف کسی صورت بھی قبول نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحادپیپلزپارٹی اور ن لیگ میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی پردراڑ پڑ گئی، پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، شہبازشریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب پراپنی اتحادی جماعت ن لیگ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وزارت عظمیٰ کا ووٹ دینے سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی نے ن لیگی صدر شہبازشریف کوبطور وزیراعظم امیدوار قبول نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپیپلزپارٹی کے تحفظات کا احترام کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اپنا امیدوار بدل لینا چاہیے تھا۔تاہم ن لیگ نے اپنا امیدوار نہیں بدلا۔ جس پرپیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ لیگی وفد نے وزارت اعظمیٰ کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے آصف زرداری سے ملاقات کی آخری درخواست کی تھی جس کو آصف زرداری نے یہ کہتے ہوئے رد کر دی ہے کہ پیپلز پارٹی کوشہباز شریف کسی صورت قبول نہیں ہے۔