Live Updates

مسلم لیگ ن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 22:00

مسلم لیگ ن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) :مسلم لیگ ن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری اور مسلم لیگ ن کے وارث کلو میں سخت مقابلہ ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے دوست محمد مزار کو 187 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد وارث کو 159 ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے دوست محمد مزاری کی کامیابی کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری اقبال گجر کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔

چودہری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اقبال گجر کو 146 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 178 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 اور دو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ان ووٹوں کو دیکھا جائے تو چوہدری پرویز الہیٰ کو 190 ووٹ ملنا تھے جبکہ انکو 201 ووٹ ملے۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات