85 سالہ بوڑھے شخص نے سوشل میڈیا کی وجہ سے بیوی کو قتل کر دیا

میری بیوی شک کرتی تھی کہ میری سوشل میڈیا پر کسی لڑکی سے دوستی ہے، بوڑھے شخص کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 12:25

85 سالہ بوڑھے شخص نے سوشل میڈیا کی وجہ سے بیوی کو قتل کر دیا
استنبول ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 ستمبر 2018ء) سوشل میڈیا کے استعمال کے بعد ہونے والے لڑائی جھگڑے کا اثر معمر افراد پر بھی ہونے لگ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلال نامی شخص سوشل میڈیا کا شوقین تھا تا ہم اس کی بیوی کو اس بات پر اعتراض تھا۔یہ جوڑا نصف صدی سے میاں بیوی کے طور پر زندگی گزار رہا تھاا اور ان کا قیام جرمنی میں تھا، تاہم وہ گزشتہ ہفتے چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے آبائی وطن ترکی آئے ہوئے تھے۔

استنبول میں قیام پذیر اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں نے ان کے ساتھ رابطے کی کوشش کی تو دونوں کے موبائل فون سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہاتھا۔ اس بات سے پریشان ہو کر کچھ رشتہ دار معمر جوڑے مذکورہ جوڑے کے گھر گئے۔تو معمر شخص شدید زخمی حالت میں تھا جب کہ اس کی معمر بیوی خون میں لت پت پڑی تھی۔

(جاری ہے)

معمر شخص نے بیوی کو مارنے کے بعد اپنی نبض کاٹ لی تھی۔

تاہم ڈاکٹرز نے ان کی جان بچا لی۔ بوڑھے شخص نے پولیس کومیری بیوی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر شک کرتی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کسی اور خاتون سے دوستی کر رکھی ہے۔ اس بات پر ہمارا جھگڑا ہوتا تھا وہ کہتی تھی کہ اسے اب مجھ پر بھروسہ نہیں رہا۔ یہ ہماری آخری لڑائی تھی ۔جب کہ پولیس معاملے کی تحقیات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں انٹرنیٹ کے کثرت سے استعمال پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تھا۔

لزم نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر میں نے بیوی کو اسمارٹ فون خرید کر دیا جس کے بعد اس میں تبدیلی آگئی، گزشتہ دو سال سے اس نے مجھے اور بچوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، کھانا پکانا اور گھریلو کام کاج میں دلچسپی لینا چھوڑ دی، بچوں کو اسکول لانے لے جانے اور ہوم ورک میں مدد دینے میں بھی کمی آگئی، بس دن رات فیس بک اور واٹس ایپ پر مصروف رہتی، پہلے تو میں نے برداشت کیا کہ خود ہی موبائل فون سے اکتا جائے گی لیکن پھر ہمارے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے ۔ملزم نے کہا کہ اس نے کئی بار مقتولہ کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر اس نے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔