Live Updates

شیریں مزاری کی بیٹی نے ڈیم فنڈ کی مخالفت میں تمام حدیں پار کر دیں

میں ڈیم فنڈ کے لیے ایک بھی روپیہ نہیں دوں گی، کیونکہ میں اصولی طور پر اس آئیڈیا کی مخالفت کرتی ہوں کہ قومی پراجیکٹ کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی جائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 13:12

شیریں مزاری کی بیٹی نے ڈیم فنڈ کی مخالفت میں تمام حدیں پار کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان میں پانی اور بجلی کی قلت کی وجہ سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ قائم کیا ۔جس کے بعد پاک فوج اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ڈیم فنڈ کی حمایت کا اعلان کیا۔تاہم ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری بیٹی زینب مزاری نے ڈیم فنڈ کی مخالفت کر دی۔

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرائے ہیں ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صفر اور میں ڈیم فنڈ کے لیے ایک بھی پائی نہیں دوں گی کیونکہ میں اصولی طور پر اس آئیڈیا کی مخالفت کرتی ہوں کہ قومی پراجیکٹ کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی جائے،میں ایسی کسی بھی چیز میں حصہ نہیں لوں گی جس کی وجہ سے دنیا میں میرے ملک کا مذاق بنے۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم قومی پراجیکٹ بنانے کے مقصد کے لیے ٹیکس دیتے ہیں ،اگر ریاست ہم سے چندہ مانگ رہی ہے تو پھر ٹیکس ادا کرنے کا کیا مقصد ہے ؟حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسے کو صحیح جگہ پر لگانے بجائے فنڈ اکٹھے کر رہی ہے۔
واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیم فنڈ بنا نے کا اعلان کیا۔

۔چیف جسٹس کے اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیماور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمزفنڈ کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دیے۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات