Live Updates

مظاہرین کا زمان پارک کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

مظاہرین زمان پارک کے باہر رقم دینے کے باوجود پلاٹ پر قبضہ نہ دینے کی وجہ سے احتجاج کر رہے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 14:06

مظاہرین کا زمان پارک کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔ جہاں وہ نئے بلدیاتی نظام پر حکام سے بریفنگ لیں گے۔تاہم وزیراعظم کی لاہور آمد کے موقع پر مظاہرین نے احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آج عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم اس موقع پر لوگوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مظاہرین نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی۔جس کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کرنے والوں اورپولیس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی ہے۔ احتجاج کے باعث کینال روڈ پرٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلیے رقم لی پر قبضہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جاری یہ احتجاج اب دھرنے کی صورت اختیار کرنے جا رہا ہے۔

اور مظاہرین نے زمان پارک کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب اوروزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کو100روزہ پلان،مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پرسینیروزیرعلیم خان بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں سو روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد اورمجوزہ بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہ کریں گے اور ان سے بعض امور میں رہنمائی لیںگے ۔۔پولیس اصلاحات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی کی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات