بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے

نارووال ، لاہور اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 14:50

بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23ستمبر2018ء) بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے ادارے (ایف ایف ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے نارووال ، لاہور اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ بھارت آج دریاؤں میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے لاہور، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔

ایف ایف ڈی نے کہا ہے کہ دریائے جہلم اور چناب میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلڈ کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 85 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے جو کہ پانی کی مجموعی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا 62.69 فیصد ہے۔

اگست کے مہینے میں بتای گیا تھا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تربیلا، چشمہ اور منگلا کے آبی ذخائر میں پانی کی کا مجموعی ذخیرہ 63لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے جو کہ مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا 46.28 فیصد ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ گنجائش سے 30.25فٹ اور منگلا ڈیممیں 89 فٹ نیچے ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے ادارے (ایف ایف ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے نارووال ، لاہور اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔