ایشیا ءکپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4بجے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 ستمبر 2018 16:03

ایشیا ءکپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ 2018ءکے سپر فور مرحلے کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ اتوارکو ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔

اتوار کو کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی 28ستمبر کو شیڈول ایشیاءکپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ حارث سہیل اور عثمان خان شنواری کو آج کے میچ کے لیے ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور لیگ سپنر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا جب کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بھی اس مقابلے کے لیے آرام دیا گیا تھا ۔سرفراز الیون کے لیے بھارت کے خلاف اس مقابلے میں ٹیم سلیکشن سب سے بڑا مسئلہ ہوگا کیوں کہ گروپ میچ میں گرین شرٹس کے بلیو شرٹس کے خلاف 4فاسٹ باﺅلر ز کھلائے تھے لیکن وہ انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں کھیلے گئے میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض162رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی تھی اور بھارت نے مطلوبہ ہدف2وکٹوںکے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔ ایشیا کپ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلادیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا اور دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔