ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ تین اہلکار جاں بحق، تین زخمی

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ تین اہلکار ..
سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں امن فورس کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ تین اہلکار جاں بحق تین زخمی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں نا معلو م مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں امن فورس کی3اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد حملہ آوروں کا تعقب کر نے والے امن فورس کے اہلکا روں کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید کاروائی جاری

متعلقہ عنوان :