تھر میں ایک اور نومولود جاں بحق، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 549 ہوگئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:26

تھر میں ایک اور نومولود جاں بحق، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 549 ہوگئی
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید ایک نومولود دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں رواں ماہ میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ رواں سال اب تک 549 بچے سندھ میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔حکومتی اعلانات کے باوجود ضلع بھر میں قائم صحت مراکز ابھی تک فعال نہیں ہو سکے ہیں۔ قحط سالی کے باعث رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہیں اور اکثر دیہات خالی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :