Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان

سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 17:06

وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔سعودی عرب ا ور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کل دورہ متحدہ عرب امارات پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں جب کہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی عرب ور چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کے علاوہ متعدد اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔اس دوران وہ اہم ترین کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور انکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح ہو کہ 18 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ مہا تیر بن محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستان مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔

پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہیں۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی تھی جب کہعمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستانآئیں گے۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات