بھارتی فاسٹ بائولر پوجا واستراکر انجری کے باعث ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے باہر ہو گئیں

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:29

بھارتی فاسٹ بائولر پوجا واستراکر انجری کے باعث ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی ..
گیانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) بھارتی فاسٹ بائولر پوجا واستراکر فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز میں رواں ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے باہر ہو گئیں، ان کی جگہ دیویکا ویدیا کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، پوجا ٹورنامنٹ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ویمن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوجا سو فیصد فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے وہ میگا ایونٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی، ان کی جگہ دیویکا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :