ہیروں سے جڑے جہاز کی وائرل تصویرکی حقیقت

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 دسمبر 2018 23:42

ہیروں سے جڑے جہاز کی وائرل تصویرکی حقیقت

ٹوئٹر پرہزاروں  ہیروں سے مزین ایمریٹس ائیرلائن کے ایک جہاز کی تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین حیران ہیں کہ ایمریٹس ائیر لائن نے اس جہاز کی تیاری پر کتنا خرچ کیا ہوگا۔بہت سے صارفین سوچ رہے ہیں کہ یہ جہاز حقیقی بھی ہے یا نہیں۔تاہم اس تصویر کے کیپشن کو پڑھا جائے تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ تصویر حقیقی نہیں۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ”پیش ہے ایمریٹس Bling 777، تصویر کو سارا شکیل نے تخلیق کیا“۔


خلیج ٹائمز کے مطابق سارا شکیل ایک کرسٹل آرٹسٹ ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہے۔
مس سارا   نے یہ تصویر  اپنے انسٹا گرام پروفائل پر شیئر کی تھی،جہاں سے یہ ایمریٹس ائیر لائن کی نظروں میں آگئی۔ کمپنی اس تصویر سے اتنی متاثر ہوئی کہ انہوں نے مس سارا سے اسے دوبارہ پوسٹ کرنے کے لیے اجازت مانگ لی۔ یہی نہیں کمپنی نے مس سارا کی پاکستان سے میلان کی فلائٹ کو بھی اپ گریڈ کر دیا۔
ایمریٹس کے ترجمان نے گلف پوسٹ کو بتایا ” ہم نے کرسٹل آرٹسٹ سارا شکیل کا  بنایا فن پارہ شیئر کیا ہے ، میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ حقیقی نہیں“۔