اپنے سے عمر میں 37سال بڑے استاد سے روحانی تعلقات ہیں جسمانی نہیں ، اداکارہ جیسلین میتھیو

پیر 10 دسمبر 2018 22:19

اپنے سے عمر میں 37سال بڑے استاد سے روحانی تعلقات ہیں جسمانی نہیں ، اداکارہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کی اداکارہ و گلوکارہ جیسلین میتھیو کا کہنا تھا کہ ان کے خود سے 37 سال بڑے استاد سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں۔جیسلین میتھیو نے وضاحت کی کہ چوں کہ پروگرام کی تھیم ہی جوڑی تھی، اس لیے وہ اپنے استاد کے ساتھ پروگرام میں شریک ہوئیں اور انہوں نے پہلے پروگرام میں صرف یہ کہا تھا کہ وہ اپنے 67 سالہ استاد سے 3 سال سے تعلقات میں ہیں۔

(جاری ہے)

جیسلین میتھیو کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کے صرف اسی بیان کو اس طرح لیا جائے گا کہ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا موضوع بن جائے گا۔جیسلین میتھیو کے مطابق وہ پروگرام سے باہر آئیں تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے اور ان کے استاد کے تعلقات سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا اور انہوں نے جب انٹرنیٹ پر اپنے اوپر لکھی گئی خبریں دیکھیں تو دنگ رہ گئیں۔28 سالہ جیسلین میتھیو نے 67 سالہ انوپ جلوتا کو صرف اپنا استاد اور روحانی مرشد قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کے کوئی تعلقات نہیں۔۔

متعلقہ عنوان :