Live Updates

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وہ واحد وزیر جسے وزیراعظم نے ترقی دے دی

8 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر مملکت مراد سعید کو شاباش دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی خوشخبری سنا دی

muhammad ali محمد علی پیر 10 دسمبر 2018 20:19

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وہ واحد وزیر جسے وزیراعظم نے ترقی دے دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وہ واحد وزیر جسے وزیراعظم نے ترقی دے دی، 8 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر مملکت مراد سعید کو شاباش دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی وزراء کی کارکردگی کا جائز ہ لینے کیلئے طویل اجلاس 8گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی باعث وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو  وزیر مملکت کے عہدے سے ترقی دے کر وفاقی وزیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے مراد سعید کو وفاقی وزیر برائے مواصلات بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے وزراء کی بریفنگ جو ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی اور 8 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

وزیر اعظم جس محنت، صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انہی کا خاصہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مجھے لگتا نہیں کہ میں بریفنگ کر پاؤں گا کیونکہ ابھی میٹنگ ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے سو روزہ کارکردگی بارے اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی۔ لیکن عمران خان اپنے وزراء اور حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ عمران خان نے وزراء پر واضح کیا ہوا ہے کہ اگر کسی کی کارکردگی متاثر ہوئی تو اس کی وزارت سے چھٹی کروا دی جائے گی۔ وزیراعظم نے اپنے سو روز میں متعدد وفاقی کابینہ کے اجلاس کیے۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :