Live Updates

اراکین پارلیمنٹ کی گاڑیوں سے انڈے برآمد

لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور افضل ڈھانڈلہ کی گاڑیوں سے 16 درجن اںڈے برآمد ہوئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 21:44

اراکین پارلیمنٹ کی گاڑیوں سے انڈے برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) پارلیمنٹ کا موحول خراب کرنے کے لیے اراکین پارلیمان اپنی گاڑیوں میں انڈے چھپا کر لا رہے تھے۔لیگی رکن اسمبلی افضل کھوکھر کی گاڑی سے 6 درجن جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے افضل ڈھانڈلہ کی گاڑی سے 10 درجن انڈے برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکین اسمبلی میں میں تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لایا گیا،اس موقع پر راجہ ریاض اور سہیل تنویر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ خیال ہوا،جب راجا ریاض نے کہا کہ کہتے ہیں شیر آیا شیر آیا جب کہ حقیقت میں یہ ایک زخمی شیر ہے۔راجہ راض کے ان الفاظ کے بعد ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور ن لیگ کے رہنما رانا تنویر نے راجہ ریاض کو جواب دیا کہ یہ چمچہ آخر بات کس کی کر رہا ہے؟ قومی اسمبلی میں ماحول خراب ہونے پر اسپیکر اسد قیصر برہم ہو گئے اور اراکین اسمبلی کو وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

اسپکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کو بھی وارننگ جاری کی انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے میں سب کے خلاف ایکشن لوں گا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ قومی اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں انڈے لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ کا موحول خراب کرنے کے لیے اراکین پارلیمان اپنی گاڑیوں میں انڈے چھپا کر لا رہے تھے۔

سیکیورٹی پر مامور افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران انڈے برآمد کر لئیے۔لیگی رکن اسمبلی افضل کھوکھر کی گاڑی سے 6 درجن جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے افضل ڈھانڈلہ کی گاڑی سے 10 درجن انڈے برآمد ہوئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ انڈے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران یا تو ایک دوسرے کو دکھائے جانے تھے یا ایک دورے کو مارے جانے تھے تاہم بروقت کاروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔اس حوالے سے جب شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ اراکین اسمبلی کی گاڑیوں سے انڈے برآمد ہونے پر آپ کیا کہیں گے تو شہباز شریف نے مسکرا کر کہا کہ شائد سردی آرہی ہے اس لیے ہی انڈے لائے ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات