Live Updates

وزیراعظم عمران خان ،عامر لیاقت حسین کا ولیمہ منعقد کریں گے

تحریک انصاف کے رہنما و معروف اینکر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ انکے ولیمے کا انعقاد وزیراعظم کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 22:42

وزیراعظم عمران خان ،عامر لیاقت حسین کا ولیمہ منعقد کریں گے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی نے اپنی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رخصتی کی تقریب ہو چکی ہے جبکہ ولیمہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر و رکن اسمبلی عامر لیاقت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انکا ولیمہ منعقد کیا جائے گا۔

وہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی اہلیہ سمیت شریک تھے۔انکا کہنا تھا کہ میرے نکاح سے ہمارے تمام دوست احباب آگاہ تھے اور ہم نے چھپ کر نکاح نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری رخصتی کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی ۔ولیمے کے حوالے سے انکی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان منعقد کریں گے ،ان کے ولیمے کا اہتمام وزیراعظم کی جانب سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین نے اپنی بیوی طوبیٰ کو فلم انڈسٹری میں لانے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔وہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک تھے۔انکا کہنا تھا کہ میں بہت کھلے ذہن کا مالک ہوں اور میں طوبیٰ کو فلم انڈسٹری میں اس لئیے بھی کام کرنے کی اجازت دوں گا کہ مجھے اپنی دوست پر اعتماد ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر میں اور طوبیٰ اکٹھے فلم کریں گے تو وہ سینسر بھی کم ہوگی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ نیٹ فلیکس کے بینر تلے فلم بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر دونوں نے بتایا کہ ان کی پانچ سال سے دوستی ہے۔طوبیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے عامر لیاقت سے بہت کچھ سیکھا اور کبھی ان کی ڈانٹ سے نہیں روئی مگر ان کو پریشان دیکھ کر رو دیتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر عامر لیاقت کو پینتھر کہہ کر بلاتی ہوں کیونکہ ان جیسی طاقت کسی میں نہیں یہ کئی کئی گھںٹے کام کرتے رہتے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا کہ میری دوسری شادی پر لوگوں نے بہت پراپیگنڈا کیا مگر میں نے برداشت کیا۔

انکا کہنا تھا کہ 17 سالوں میں حالات کی تمازت نے میرا چہرہ جھلسا دیا تھا اور اب میں طوبیٰ کی چھاوں میں ہوں اور یہ ایسی چھاوں ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ طوبیٰ جنت میں لگے درخت کا نام ہے اور میری بیوی اس کی عملی تصویر ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں نے طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کی تو یہ خاموش ہو گئیں تو میں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں ایک گلاب کا پھول پیش کیا جس پر یہ بہت گھبرا گئیں ۔تاہم عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات